ابنا: تہران کےخطیب جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سےسن تیرہ سو بانوےشمسی، مطابق دوہزارتیرہ عیسوی کو سیاسی اوراقتصادی جہاد کا سال قراردیئےجانے کے بارے میں کہا کہ ایران کا سب سےبڑا سیاسی مسئلہ ، گیارہویں دور کےصدارتی انتخابات ہیں ۔تہران کےخطیب جمعہ نے ایران کے مستقبل کے لئے عوام کی اعلی بصیرت اور توجہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو صدارت کےلئے سب سے اصلح فرد کاانتخاب کرناچاہئے۔آیت اللہ جنتی نے مستقبل کے صدر کےلئے ایمان ، قانون کی پابندی اور تقوی کولازم قراردیا اور پابندیاں اٹھانے کےلئے امریکہ سے رابطے کے حامی بعض صدارتی امیدواروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کےسامنے جھکنااس کےسامنےگھٹنے ٹیکنے کےمترادف ہے۔آیت اللہ جنتی نے کہا کہ ملک کےآئندہ صدر کو ایران کے لئے صحیح منصوبہ بندی کاحامل ہوناچاہئے تاکہ مغرب کی یکطرفہ پابندیوں کامقابلہ کیاجاسکے اور معاشی مسائل حل ہوسکیں۔آیت اللہ جنتی نے ایران کےانتخابات کوآزاد اورصحیح وسالم قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سےقبل ماضی میں امریکہ نے انتخابات میں بدعنوانی کےبہانے نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نے نمازجمعہ کےپہلے خطبے میں زندگی کےمختلف مرحلوں میں الہی احکامات اور قرآن پرتوجہ دینے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگرزندگی میں الہی احکامات پرعمل ہو توانسانی معاشرے کےبہت سےمسائل حل ہوسکتےہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420127
تہران کےخطیب جمعہ نے ایران کے مستقبل کے لئے عوام کی اعلی بصیرت اور توجہ کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو صدارت کےلئے سب سے اصلح فرد کاانتخاب کرناچاہئے۔